ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا،اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا سب کچھ دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں: رویندرجدیجا

نئی دہلی :بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے وابستہ ناقابل تردید توقعات اور دباؤ موجود ہے لیکن بطور

کھلاڑی ہندوستان جس بھی میچ میں شرکت کریں وہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کیخلاف ہم اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی

کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات، چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں، یہ ایک کھیل ہے دونوں طرف کے کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں اور جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں تاہم کوئی خاص نتیجے کی کوئی گارنٹی نہیں۔

بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ آپ اپنی پوری کوشش کر سکتے ہیں اور جیتنے کے لیے کھیل سکتے ہیں لیکن دن کے اختتام پر اگر نتیجہ آپ کے مطابق نہیں ہوتا ہے، تو آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا سب کچھ دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں‘‘۔

ایشیا کپایشیا کپ 2023بھارتپاکٹاکرا