سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل کرنیوالا شوہر گرفتار

 

اسلام آباد: سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل کرنیوالا شوہر جرم ثابت ہونے پر گرفتار  ہوگیا ۔

 

عدالت نے ملزم حمید اللہ کو اپنی سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل کرنے کے جرم میں مجموعی طور پر چار سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے ملزم کو دو لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنیکا حکم  بھی دے دیا۔

 

ملزم حمید اللہ ضمانت پر تھا، ایف آئی اے نے کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ سے55 لاکھ روپےمانگے تھ، ےپیسے نہ ملنے پر حمید اللہ نے اہلیہ کی تصویریں وائرل کر دیں۔  ملزم حمید اللہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے تین فروری 2021 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے ملزم حمید اللہ کو دفعہ 21 میں دو سال قید دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی  جبکہ  دفعہ 24 میں بھی دو سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔

Courtcyber crime cellFIAleakedviral pictures