ایشیا کپ: ٹکٹس پالیسی کا اعلان 48 گھنٹوں میں متوقع

 

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )  اور ایشین کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  ایشیا کپ کیلئے ایک سے دو روز میں ٹکٹس کی پالیسی کا اعلان کرے گا۔

 

ذرائع کے مطابق اے سی سی کی طرف سے ایشیا کپ کی ٹکٹس  12 اگست بروز ہفتہ سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔  پاکستان اور سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس کی فروخت ایک ساتھ شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کی ٹکٹس آن لائن اور براہ راست خریدی جا سکیں گی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 میچز کھیلے جائیں گے، ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Asia CupBabar AzamCricketIndiaPakistanSri Lanka