کوئٹہ: موتی رام روڈ پر دھماکہ اور فائرنگ

کوئٹہ: کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر دھماکہ ہوا اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

 

 

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ طلب کیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ موتی رام روڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ملک میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اٹھار ہی ہے اور اس وجہ سے تشویش کی لہر بھی پائی جاتی ہے۔

بلوچستاندھماکہکوئٹہموتی رام روڈ