شہباز حکومت کا آخری دن، آج نگران سیٹ اپ اقتدار سنبھال لے گا

 

اسلام آباد: اتحادی حکومت کاآج آخری روز،کابینہ کا آخری اجلاس آج پانچ بجے طلب کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی  آج  تحلیل کر دی  جائےگی، وزیر اعظم شہباز شریف آج سمری صدر کو بھیجیں گے.

 

 

آج وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جس میں قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگراں حکومت سمیت دیگرسیاسی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

 

 قومی اسمبلی اجلاس کے بعد اراکین کا گروپ فوٹو بھی ہوگا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتوں کی اتحادی حکومت کے آخری روز ہ قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی ہو گا،وزیر اعظم شہبازشریف الوداعی خطاب کریں گے۔

acting prime ministercaretaker governmentPDMPMShehbaz Sharif