اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے میں راجہ ریاض بھی برابر کے حصے دار ہیں۔خواجہ آصف نے نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے میں راجہ ریاض بھی برابر کے حصے دار ہیں۔ ہماری حکومت کاخاصہ ہےکہ سارے فیصلےآخری وقت میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میرا خیال ہے کہ جو بھی ہونا ہوگا کل شام تک ہوجائے گا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے دیئے گئے نام پر اتفاق کرلیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جس کا نام نہ ہو اس کاہی فائنل ہوجائے۔ نگران وزیر اعظم کی مدت لمبی ہوسکتی ہے اسی وجہ سے زیادہ لوگ خواہش مند ہیں۔ میرے خیال میں الیکشن 2024 کے اوائل میں ہوجانے چاہئیں۔
وزیر دفاع نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ستمبر تک ہماری عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی ہے نہیں چاہتے کہ آگے بھی ہو۔میرا خیال ہے کہ میاں نواز شریف کو ستمبر میں پاکستان آجانا چاہئے، ان کا الیکشن مہم میں ہونا ضروری ہے۔