سزا معطلی، راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں رکنیت بحال

نئی دہلی: راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی ہتک عزت کے مقدمے میں گذشتہ ہفتے سزا معطلی کے بعد ان کی پارلیمنٹ میں رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی سزا معطل ہونے اور پارلیمانی رکنیت بحال ہونے کے بعد اب اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔

 

واضح رہے کہ گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے مقدمے میں راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم بعد میں سزا کومعطل کرکے پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

بحالپارلیمنٹراہول گاندھیرکنیت