نگران  وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالوں میں حفیظ شیخ بھی شامل،  چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کوئی ممنوعہ چیزیں مہیا نہیں کی جارہیں :رانا ثنا اللہ

 

اسلام آباد :وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاکہنا ہےکہ  نگران  وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالوں میں حفیظ شیخ بھی شامل ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ نگران  وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالوں میں حفیظ شیخ بھی شامل ہیں۔نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ  اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام بھی شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔

 

ان کاکہنا تھا کہ  نگران  وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار  اور  شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں۔انہوں نےکہا کہ نئی مردم شماری اتفاق رائے سےمنظور ہوئی۔ نگران وزیر اعظم کے لیے نام گردش کررہے ہیں فیصلہ منگل ،بدھ تک ہوجائے گا۔ ٹیکنو کریٹ اور ماہر معیشت دان بھی نگران وزیر اعظم ہوسکتا ہے۔

اگرا لیکشن 90 کی بجائے 120 میں ہوجائیں گے تو کیا ہوجائے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سیاسی نام تو نیوٹرل نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کوئی ممنوعہ چیزیں مہیا نہیں کی جارہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا ہمیشہ یہ دعوی رہا ہےکہ جیلوں میں سب کو ایک جیسا رکھنا چاہئے۔ وکلا عدالت سے اجازت لے کر جیل جائیں۔ فون اور باقی ممنوعہ چیزیں ان کو مہیا نہیں کی جارہیں اس کا علم ہے۔

 

 

 

 

اسمبلیالیکشنپی ٹی آئیملاقاتنگران وزیراعظم