بیروت:لبنان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ٹیلی لبان کے ملازمین نے تنخواہوں اور غیر ادا شدہ واجبات کے معاملے پر ہڑتال کردی۔ ملازمین کی ہڑتال سے خبروں اور پروگرام کے شعبہ جات میں کام بند ہوگیا ہے ۔ اس بارے میں ملازمین کا کہنا ہےکہ ہمارے مطالبات جائز ہیں او ر ہم تنخوا ہوں اور واجبات کی ادائیگی کے لیے ہڑتال کررہے ہیں اس وجہ سے کام کو بند کردیا ہے۔
ملازمین کے حقوق کی تنظیم کاکہنا ہےکہ ٹی وی پر کام کرنے والے ملازمین 2019 کے طے شدہ واجبات پر کام کررہے ہیں حالانکہ 2019 کے بعد سے ڈالر کا اتار چڑھائوجاری ہے اور تنخواہ 15 سو لبنانی پائونڈ ہے ۔ملازمین کے حقو ق کی تنظیم کاکہنا ہے کہ ملازمین کو گزر بسر کے لیے ادھار لینا پڑتا ہے۔اس وجہ سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیاجارہا ہے اور یہ دو سال سے جاری ہے اس کے بعد اب ملازمین ہڑتال پر اتر آئے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات زیاد مکاری کاکہنا ہےکہ حکومت ٹیلی لبن کے ملازمین کے حقوق کو نظر انداز نہیں کر رہی ہے۔ملازمین نے آخری بار ایک سال قبل ہڑتال کی تھی۔تاہم اس وقت کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔