پرتگالی بائیکر پاکستان میں روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا

 

کوئٹہ: پرتگالی بائیکر پاکستان میں روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا۔  28 سال کا بائیکر نونو میگول ولائو کاستانیریا کاتعلق  پرتگال سے ہے۔ اس کا پاک ایران بارڈر کے قریب  دالبندین میں ایکسیڈنٹ ہوا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

 

 

نونو نے  مئی میں  جرمن ساتھیوں کے ساتھ ورلڈ ٹور شروع کیا تھا۔ یہ تینوں رائیڈر ایران کے ساتھ پاکستان داخل ہوئے تھے  اور کوئٹہ کے راستے  پر تھے یہ  حادثہ پیش آگیا ۔

 

 

نونو نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر پرتگال سے آسٹریلیا مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا تک 85,000 کلومیٹر کا سفر طے کرے گا۔  پرتگالی بائیکر  نے اپنے سفر کا آغاز مئی میں جرمنی کے ٹونی پینکراز لنڈر اور نکولس لینگ کے ساتھ  شروع  کیا۔تینوں  ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے لیکن ا    یک تیز رفتار پک اپ ٹرک نے  اس وقت ٹکر مار دی جب وہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جا رہے تھے۔

 

 

لیویز فورسز نے نونو کو ڈی ایچ کیوہسپتال دالبندین میں منتقل کیا لیکن اس کی حالت خاصی سیریس تھی اس وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

 

ایکسیڈنٹبائیکپرتگالہلاک