کراچی : زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 15 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 27 جولائی کو زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 46 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔