کوئٹہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

کوئٹہ:بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے مشہور علاقے سپینی روڈ پر ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

 

دوسری جانب سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکہ خیزمواد لے جانے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت نور علی کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا نور علی نامی شخص دھماکہ خیز مواد لے جارہا تھا جو پھٹ گیا مزید تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دھماکہکوئٹہ