ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر میں 2 سو 81 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 3 سو 73 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 2 سو ایک روپے 15 پیسے مقرر کی گئی جبکہ ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 23 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ۔خیال رہے گزشتہ ماہ جولائی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 92 روپے 13 پیسے تھی۔

اوگراایل پی جی اضافیبڑھ گئیقیمتنوٹیفکیشن