شبر بھائی خیریت ،یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟،اسد عمر کا شبر زیدی کو جواب

اسلام آباد :تحریک انصاف کے دور حکومت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین رہنے والے شبر زیدی کے انٹرویو پر اسد عمر کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اسد عمرنے اپنی ٹوئٹ میں کہاشبر بھائی خیریت ہے، یہ کہانی کہاں سے ایجاد کر دی؟ ۔انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ

 

تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8.7 ارب ڈالر تھے، یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟ ۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے پھر بھی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8.7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟‘

 

اسد عمرڈیفالٹشبرزیدی