مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے شرح سود بڑھانے کا امکان

کراچی: آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف کی سٹاف لیول رپورٹ میں پاکستان پر سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے شرح سود کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

سروے میں 16 میں سے 9 ماہرین شرح سود میں ایک فیصد اضافے کے اندازے لگا رہے ہیں ۔سٹیٹ بینک نے اپریل 2022 سے اب تک 12.25 فیصد شرح سود بڑھائی ہے تاہم جون کے شیڈول اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھا گیا تھا۔ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں مزید مانیٹری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سٹیٹ بینک مہنگائی اور مہنگائی کی توقعات کے رجحان میں واضح کمی تک سخت مانیٹری اقدامات کرتا رہےگا۔دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 31 جولائی کو ہو گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے فیصلے پر گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس کریں گے۔

اضافہامکانشرح سود