اسحاق ڈار کا نام غیر سنجیدہ طریقے سے سامنے آیا ، تجربے کے حوالے سے ان کا متبادل کم ہی ہوگا:قمر زمان کائرہ

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا اسحاق ڈار کا نام غیر سنجیدہ طریقے سے سامنے آیاہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار کا نام غیر سنجیدہ طریقے سے سامنے آیاہے۔ نگران حکومت کیلئے تو ابھی بہت دن باقی ہیں۔ نگران وزیراعظم کے حوالے سے وقت سے پہلے بحث ہو رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے پارٹیوں میں مشاورت ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھی نگران وزیراعظم کیلئے مشاورتی کمیٹی بنا دی ہے۔ اسحاق ڈار بہت تجربہ کار آدمی ہیں۔ ان کا سیاست اور معیشت پر بہت تجربہ ہے، تجربے کے حوالے سے اسحاق ڈار کا متبادل کم ہی ہوگا۔

 

قمر زمان کائرہ انتخابات نہ ہونے کے امکان بھی نظر نہیں آ رہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں وقت سے پہلے توڑی گئیں اس لیے وہاں الیکشن نہیں ہوئے، اب اسمبلی کی مدت پوری ہو چکی ہے ۔ الیکشن کو آگے لے جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

اسحاق ڈارکائرہنگران وزیر اعظم