انڈونیشیا میں کشتی ڈوب گئی، 15 افراد ہلاک

انڈونیشیا:انڈونیشیا میں کشتی ڈوب گئی، 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں 48 مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

انڈونیشیا کی نیشنل ریسکیو ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے سولاویسی جزیرے سے گزرنے والی لکڑی کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔انڈونیشیا کی مقامی ریسکیو ایجنسی نے اپنے جارہ کردہ بیان میں کہا کہ کشتی میں 48 افراد سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوگئی۔

حکام نے کہا کہ 6 افراد کو ریسکیو کرکے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کشتی ڈوبنے کی وجوہات کی تفتیش کی جارہی ہے۔

 

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دیہاتی ایک مقامی تقریب منانے کے لیے سفر کر رہے تھے اور گنجائش سے زیادہ کشتی میں سوار ہوگئے جو کہ راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعات عام ہیں جہاں لوگ غیرمعیاری حفاظتی اقدامات کے باوجود بھی چھوٹی کشتیوں پر سفر کرنے پر انحصار کرتے ہیں۔

بنگلہ دیشڈوب گئیکشتیمسافرہلاکتیں