نگران وزیر کے پی شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم 

 

اسلام آباد: نگران وزیر  خبیر پختونخوا شاہد خٹک کو  اے این پی   کے جلسے سے خطاب  پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن  نے  نگران وزیر اعلیٰ کے پی کو خط لکھ دیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن  نے  وزیر اعلیٰ کے پی کو صوبائی وزیر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ خط میں کہا گیاہے کہالیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر کی مرتب رپورٹ کا جائزہ لیا  ۔ رپورٹس میں شاہد خٹک کے جلسے سے خطاب کی تصدیق کی گئی ۔

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کا کام شفاف الیکشن کرانا ہے ۔نگران حکومت میں شامل افراد کے اہلخانہ الیکشن اور الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ۔نگراں حکومت کا کام غیر جانبدار رہتے ہوئے شفاف الیکشن کے انعقاد میں کمیشن کو مدد فراہم کرنا ہے ۔