ن لیگ کس سے اتحاد کرتی ہے یہ کہنا قبل از وقت ،سائفر سمیت سات سے زیادہ ایسے کیسز ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو سکتی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئندہ الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کے کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کو قبل از وقت قرار دیا ہے۔ا نہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے لیے ن لیگ کس سے اتحاد کرتی ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے ۔

 

انہوں نے سائفر اور موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ سائفر سمیت چیئرمین پی ٹی آئی پر سات سے زیادہ ایسے کیسز ہیں جن میں انہیں سزا ہو سکتی ہے۔
وزیر دفاع نے دہشتگردی کے معاملے پر افغان حکام کے موقف تو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک کا دہشتگردی کے لیئے افغان سرزمین استعمال نہ ہونے کا بیان درست نہیں ہے۔

 

خواجہ آصف کا پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا اچھے دوست ہیں ، تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

پی ٹی آئیچیئرمینخواجہ آصفسزا