چیئرمین پی ٹی آئی کی اگلے انتخابات میں شرکت غیر یقینی، نواز شریف پاکستان آئیں گے اور  چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے:خواجہ آصف

 

لاہور:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اگلے انتخابات میں شرکت غیر یقینی ہے۔انہوں نے  نیو نیوز کے پروگرام بولو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کی اگلے انتخابات میں شرکت غیر یقینی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ  ہم اپنے  ہمسائیوں کےساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ جولوگ افغانستان میں مارے جاتے ہیں وہ کون لوگ ہیں۔

 

 

 دوحہ معاہدے میں بھی پاکستان نے افغانستان کی مدد کی۔ 40 سال میں افغانستان میں دو جنگوںسے ہماراسارا کلچر مسخ ہوگیا۔ ہم افغانستان سے متعلق کسی انتہائی قدم پر نہیں پہنچنا چاہتے۔افغانستان سے کہا جاتا ہےکہ ہماری سرزمین  پر کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔افغانستان کے بعد پاکستان نے دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔

 

 

انہوں نے کہاکہ نواز شریف پاکستان آئیں گے۔ نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔جہاں تک ان کی سزا کا تعلق ہے وہ قانون مراحل پورے کریں گے۔ میاں  نواز شریف انتخابات میں حصہ لیں گے اور چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بھی بنیں گے ۔ نواز شریف ستمبر میں واپس آسکتے ہیں۔نواز شریف کی ستمبر میں واپسی کا آئینی عہدےکی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

 

 انہوں نے کہاکہ   مجھے انتخابات کے متعلق کوئی شک نہیں ہے  انتخابات بالکل ہوں گے۔ انتخابات  وقت پر ہوں گے یہ آئینی ضرورت ہے  ۔

 

پی ٹی آئی چیئرمین  کے مستقبل  کے حوالے سے   وزیر دفاع  خواجہ آصف کا کہنا تھا  عمران خان کی انتخابات میں شرکت غیر یقینی ہے اور یہ سب ان  کا کیا دھرا ہے ۔ پی ٹی حکومت کے محض  ایک  سال بعد ہی مجھے ڈیل کی آفرآئی تھی ۔ میرے قائد کا حکم تھا کہ ہم کسی ڈیل کے حق میں نہیں ہیں۔

 

الیکشنچیئرمین پی ٹی آئیخواجہ آصفمیاں نواز شریف