چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ملے گی یا وہ نااہل ہوں گے ،کچھ کہنا قبل از وقت ، پنجاب میں قومی اسمبلی کی سو اور صوبائی اسمبلی کی دو سو سیٹیں پکی:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ملے گی یا وہ نااہل ہوں گے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ معلوم نہیں سزا الیکشن سے پہلے ہوگی یا بعد میں ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ملے گی یا نااہلی ہوگی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور سزا الیکشن سے پہلے ہوگی یا بعد میں یہ بھی نہیں معلوم ہے۔ نواز شریف کی واپسی کا باقاعدہ اعلان ہوگا لیکن ابھی تک حتمی تاریخ سامنے نہیں ہے۔شیخ رشید کوگرفتار کرکے اسے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو پی ٹی آئی والے ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔پی ڈی ایم کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا، پنجاب میں ہماری قومی اسمبلی کی سو اور صوبائی اسمبلی کی دو سو سیٹیں پکی ہیں۔

 

دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین ملوث ہے، افغان حکومت روکنا نہیں چاہتی یا صلاحیت نہیں ہے یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا موجودہ حالات میں امید نہیں کہ ہماری اپیل منظور ہوگی۔ مردم شماری کو دوبارہ کرانے کے لیے سب کو متفق ہونا ہوگا۔

الیکشنچیئرمین پی ٹی آئیرانا ثنا اللہسزانااہل