سندھ کابینہ  بھی الوداع کہنے کے لیے تیار،اہم امور جلد نمٹانے کی ہدایت

کراچی:سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس اگست کےپہلے ہفتے میں ہوگا۔سندھ کابینہ نے الوداعی اجلاس کی تیاری شروع کردی ہے اور بتایاجارہا ہے کہ الوداعی اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔اراکین سندھ اسمبلی الوداعی اجلاس میں تصاویر  بنوائیں گے۔

 

 

سندھ اسمبلی کو بھی قومی اسمبلی کے ساتھ تحلیل کرنے کا منصوبہ بنایاجارہاہے۔ مراد علی شاہ نے اس سلسلے کابینہ رہنمائوں سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

 

 

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  نے اہم امور کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شا ہ نے سندھ کابینہ سے کہا ہے کہ تمام امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ رواں ماہ کے آخرتک سب معاملات مکمل ہوجائیں۔

 

اجلاسسندھ کابینہمراد علی شاہ