کراچی: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا۔
صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، اضافہ مئی 2023 کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ صارفین سے جولائی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی، یہ اضافہ جولائی کے بل میں لیا جائے گا۔
نیپرا کا کہنا ہے بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے، اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا، بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی کی فروخت میں کمی اور کیپسیٹی ادائیگیاں بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات ہیں۔