پاکستان کی ادائیگیاں زرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زیادہ،سٹاف لیول معاہدے پر پاکستان کا ڈالر بانڈ 27 فیصد بڑھ گیا: بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف

 

اسلام آباد :پاکستان بحران کی صورتحال سے نکلنے والا ہے۔ اس کی وجہ سے 3 ارب کا بیل آئوٹ پیکج ہے ۔ 3 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے، پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے نزدیک ہے۔ اس بارے میں بلوم برگ نے حال ہی میں رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔بلوم برگ کے مطابق 3 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے، پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے نزدیک ہے۔
پیکیج کی منظوری 9 ماہ کے لئے دی جا رہی ہے، اس منظور کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا۔ منظوری کے بعد پاکستان کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی، اولین منظوری کے بعد پاکستان کے لئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، اس کے ذریعے بانڈ کی لانچ میں آسانی پیدا ہو گی۔ ان بانڈز کا رواں ہفتے لانچ ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی ترسیلات مل چکیں، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف کو بیل آؤٹ کے لئے خصوصی درخواست کی تھی۔

 

بلوم برگ نے یہ بھی کہا ہے یہ بیل آؤٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، اکتوبر میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر بحران مزید بڑھنے کا اندیشہ تھا، حکومت نے آئی ایم ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسز اور توانائی کے ریٹ میں اضافہ کیا۔ بیرونی قرضہ پاکستان کے موجودہ زر مبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا بڑھ چکا ہے۔

 

بلوم برگ کا کہنا ہےکہ سٹاف لیول معاہدے پر پاکستان کا ڈالر بانڈ 27 فیصد بڑھا ہے۔ پاکستان اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے، آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی فنڈنگ بہتر ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں، پاکستان کو مالی سال 2024 میں 23 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں۔ آئی ایم ایف فنڈنگ ضروری ریفارمز پر عمل کرانے اور سیاسی صورتحال کے سبب معطل رہی۔

بلوم برگرپورٹزرمبادلہ ذخائرسٹاف لیول معاہدہ