ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب، متنازع زمین پر دفعہ 144 نافذ

پشاور:ضلع کرم میں فو ج اور ایف سی طلب کرلی گئی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کرلی ۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔محکمہ داخلہ نے بتایاکہ متنازع زمین پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

 

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تنازع کے خاتمے کیلئے لینڈ کمیشن نےگزشتہ ماہ دومرتبہ ضلع کرم کادورہ کیا، لینڈ کمیشن کا رواں ہفتے تیسرا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، اورکزئی اور ہنگو سے 30 رکنی جرگہ بھی کرم منتقل ہوگیا۔

 

محکمہ داخلہ نے اپیل کی کہ کرم کے عوام تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

ایف سیدفعہ144ضلع کرم