افغانستا ن پہلی بار بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت گیا،دوسرے میچ میں حریف ٹیم کو 142 رنز سے مات دی

چٹاگرام: افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف نہ صرف میچ جیتا بلکہ سیریز بھی جیت گیا۔ افغانستان کی ٹیم نے حریف ٹیم دوسرے ون ڈے میچ میں 142 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی ۔

 

افغانستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کو 142 رنز سے شکست دی ۔افغانستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔ افغانستان کی طرف سے رحمان اللہ گرباز 145 اور ابراہیم زدران 100رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

 

ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے بنگلا دیش کی ٹیم 189رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ بنگلا دیش کی طرف سے مشفق الرحیم 69 رنز بنائے ۔ افغانستان کی طرف سے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے

افغانستانبنگلہ دیشسیریزکرکٹ میچون ڈے