چیٹ جی پی ٹی نے امریکی جوڑے کی شادی کر ادی، مہما نوں کا پر جوش استقبال بھی کیا

 

کولوراڈو: امریکا میں ایک نوجوان جوڑے کو جب شادی کرانے والا فادر دستیاب نہ ہوا تومصنوعی ذہانت کے مشہورپروگرام چیٹ جی پی ٹی نے ان کی شادی کروادی۔   ایک اچھے میزبان کی طرح مہمانوں کو پنڈال میں خوش آمدید  بھی کہتا رہا۔

 

اوپن AI  کے ذریعے بنائے  گئے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ  نے ریس وائنچ اور ڈیٹن ٹروؤٹ کی شادی کی تمام رسوم کو با آوازاندازمیں پڑھا  اوران کی  شادی کا اعلان 30 مہمانوں کو ایک پرنٹ آؤٹ کے ذریعے خود کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق دلہن کے والد اسٹیفن وائنچ نے فادر کی عدم موجودگی کے پیش نظر  سادہ اور آسان حل پر زور دیا۔

 

چیٹ جی پی ٹی پروگرام پہلے تو ہچکچاتا رہا۔اس نے کہا کہ اس کے پاس نہ ہی آنکھیں ہیں،نہ جسم ہے، میں آپ کی شادی میں ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی باضابطہ طور پرکسی کو شادی کا اجازت  دے سکتا کیونکہ یہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

 

لیکن  فریقین کے اصرارجاری رکھنے کے بعد  بلاآخر وہ مان گیا اور چیٹ بوٹ کودلہا اوردلہن کی تمام تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔اس کے بعد نہ صرف اس نے شادی کے الفاظ بولے بلکہ دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔