شانگلہ میں پہاڑی تودہ گرگیا ، 8بچے جاں بحق

شانگلہ:شانگلہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے8 بچے جان بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کچی سڑک سے گزرتے ہوئے بچوں پر پہاڑی تودہ گرا تھا۔مقامی افراد کے مطابق ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔امدادی آپریشن جاری ہے۔

 

ریسکیو کے مطابق مارتونگ میں یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے کھیل میں مصروف تھے ۔بچوں پر پہاڑی تودہ گرا، ملبے تلے دبنے والے 8بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔تاہم متعدد بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز، 22 اہلکار اور ایکسویٹر سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔

بچےجان بحقریسکیوشانگلہ پہاڑی تودہ