نو مئی کے واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہونا طے ہے، تحریک انصاف پر پابندی قانونی طور پر ممکن ہے عملی طور پر ممکن نہیں :خواجہ آصف

 

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ سیاست میں ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہاکہ  سیاست میں ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔نو مئی کے واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہونا طے ہے۔ان کاکہنا ہے کہ ن لیگ نے اپنی الیکشن مہم شروع کردی ہے۔

 

 

خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ   ابھی تک وزیراعظم کے نام کے متعلق کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ چیئر مین پی ٹی آ ئی  کو2012 میں اقتدار میں لانے کا فیصلہ کیاگیا۔ تحریک انصاف پر پابندی قانونی طور پر ممکن ہے عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔ فی الحال الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔

 

 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کی آمد سے متعلق کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہئے۔وزیر اعظم کا فیصلہ نواز شریف اور آصف زرداری کریں گے۔  سعودی عرب کو ہم سے کافی گلہ ہے تعلقات بحال کرنے میں کافی وقت لگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو نواز شریف اور زرداری کے متبال کے طور پر لایاگیا۔نو مئی کی سازش چیئرمین پی ٹی آئی نے تیار کی باقی اس میں شریک ہوئے۔عمران خان کو ہٹانے کے بعد سے سارا پاکستان اسکی پالیسی میں مبتلا ہے۔2019 میں ان لوگوں کو پتہ چل گیا کہ یہ تجربہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

آصف زرداریالیکشنخواجہ آصفنواز شریف