کراچی: دو دن کی مسلسل گراوٹ کے بعد آج امریکی ڈالرپھر انٹر بینک میں مہنگا ہونے لگا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 56 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 277 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی کہہ چکے ہیں کہ اس وقت ڈالر کی اصل قیمت 240 روپے ہے۔