پارٹی بیانیہ ،منشور کیا ہوگا؟:دبئی سے مریم نواز کو اہم ذمہ داری مل گئی

لاہور: ن لیگ کا پارٹی بیانیہ اور منشور کیا ہوگا۔ اس کی اہم ذمہ داری مریم نواز کو مل گئی ہے۔ مریم نواز دبئی کی اہم ہدایات پر عمل درآمد کریں گی اوراس کے لیے مسلم لیگ ن کے قائدین نے دبئی میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
نوازشریف نے عام انتخابات کے لیے منشور کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ پارٹی بیانئے اور انتخابی منشور کی تیاری کا ٹاسک مریم نواز کو ملا ہے۔

نوازشریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ الیکشن کیلئے پارٹی بیانیہ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے۔ منشور میں آسان قرضے، روزگار کے مواقع کا لائحہ عمل شامل کیا جائے گا، ملک کو نقصان پہنچانے والی جماعت کی پالیسیوں پر تنقید بھی منشور کا حصہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ن لیگ نے پاکستان پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید بھی کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں انتخابی اتحاد بھی کرے گی یا نہیں، یہ فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا تاہم ن لیگ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اتارے گی۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مریم نواز کے ساتھ دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان کی ممکنہ وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ بھی دورہ سعودیہ میں متوقع ہے۔

پارٹی بیانیہمریم نوازمنشومیاں نواز شریفن لیگنوجوان