ن لیگ اور پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی یا نہیں؟

 

اسلام آباد:حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں انتخابی اتحاد کریں گی یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید کی ہے۔ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں درست نہیں ہے۔ ن لیگ نے انتخابی اتحاد کے حوالے سے ابھی تک کسی جماعت سے مشاورت نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں انتخابی اتحاد بھی کرے گی یا نہیں، یہ فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا تاہم ن لیگ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اتارے گی۔ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ بھی دورہ سعودیہ میں متوقع ہے ۔ ن لیگی رہنما میاں نواز شریف اہم ملاقاتیں کررہے ہیں اور سیاسی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

Nawaz SharifPakistanPMLNPoliticsPPP