ماسکو: ناکام بغاوت نے کام دکھادیا۔ روسی فوجیوں کی تنخواہ بڑھ گئی۔ نجی فوجی ملیشیا کی ناکام بغاوت کے بعد روس نے فوجیوں کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ کر دیاہے ۔روسی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیاہے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق روسی فوجیوں کی تنخواہوں میں 10 اعشاریہ 5 فیصد
اضافہ یکم اکتوبر سے ہوگا۔روس میں 24 جون کو نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے بغاوت کر دی تھی، بیلاروس کی مصالحت سے ویگنر گروپ کے سربراہ نے ماسکو کی جانب پیش قدمی روکی تھی۔