کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کم آمدنی والوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ گورنر سندھ کاکہنا ہےکہ گورنر ہاؤس ہو یا میرا اپنا گھرعوام سے تعلق جڑا رہے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ جن کی تنخواہ 35 سے 40 ہزار ہے عید کے بعد ان کیلئے مفت ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے کئے جائیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہو گی، کم آمدنی والے افراد ہیلتھ کارڈ سے شہر کے اچھے ہسپتالوں میں اپنا علاج کروا سکیں گے۔