چمن: چن میں 17 قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تاج روڈ پر واقع پولیس کی سب جیل پر حملے کے نتیجے میں سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق تاج روڈ پر پولیس کی سب جیل میں بیرک نمبر 4 میں پولیس اہلکارنماز کے لئے لاک اپ کے دروازے کھول رہے تھے کہ اس دوران قیدیوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا۔
ملزمان نے اہلکاروں سے اسلحہ اور چابیاں چھیننے کے بعد لاک اپ اور بعد میں مین گیٹ کے تالے پر فائرنگ کردی اورجیل کے باقی تالے بھی توڑدیئے۔ مزاحمت پر ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان زخمی ہوئے۔ سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہوگئے۔