باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے

باجوڑ: باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے ۔خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک 3 دہشتگروں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایم کمانڈرباجوڑدہشت گردہلاک