سانحہ 9 مئی میں اہم پیش رفت ،سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور:سانحہ نو مئی کے حوالے سے سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی ۔ اس معاملے میں سیف سٹی کیمروں کی رپورٹ کو ثبوت کے طور پرشامل کیاجائے گا۔ سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ سامنے آ ئی ہے ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نو مئی کے روز پرتشدد ہجوم کی نقل و حرکت کی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

 

 

 

رپورٹ میں لبرٹی سے گرجا چوک تک کے ثبوت بھی شامل ہیں۔ سیف سٹی کیمروں سے ملنے والی ویڈیوز میں ملزم اعجاز چودھری سمیت دیگر گرفتار ملزمان بھی موجود ہیں۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایس اے کو مختلف ویڈیوز بھجوائی گئی تھیں، جس میں نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام گرفتار ملزمان پُرتشدد کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔ پرتشدد ڈنڈا بردار ہجوم نے پارٹی پرچموں کے ساتھ چار بج کر 57 منٹ پر شیر پاؤ پر پر دھاوا بولا، جس کے بعد پانچ بج کر 10 منٹ پر گرجا چوک میں موٹرسائیکل سواروں کا ہجوم اکھٹا ہوا۔رپورٹ کے مطابق پانچ بج کر 16 منٹ پر طفیل اور اسد جان روڈ پر ہجوم جمع ہوا اور پُرتشدد کارروائیاں کیں، پھر 10 منٹ بعد مشتعل افراد مال آف لاہور کے باہر جمع ہوئے۔

 

فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ سے 6 بج کر 45 منٹ تک ہجوم کے افشاں چوک، فورٹریس سٹیڈیم چوک،میڈیکل چوک، تک کے بھی شواہد مل گئے جبکہ رات آٹھ بج کر 40 منٹ پر سی ایس ڈی میں ہجوم کے شواہد اور داخل ہونے کی ویڈیو بھی حاصل ہوگئی ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے تیار کی گئی تمام ویڈیوز کی تجزیاتی رپورٹ بطور ثبوت عدالت میں پیش کی جائے گی تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں مل سکیں۔

سانحہ9 مئیفرانزک رپورٹ