فروغ نسیم کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد :فروغ نسیم کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے۔

 

 

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کے ٹرائلز کا کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کے ذریعے سویلنز کے ٹرائل کے کیس میں بیرسٹرفروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے، فروغ نسیم وزیر اعظم کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

 

 

یاد رہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود لارجر بینچ سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد اس کیس کی سماعت سات رکنی بینچ کر رہا ہے۔

عدالتفروغ نسیمفوجی عدالتکیسز