کراچی:امپوٹرز کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ امپورٹ پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات (امپورٹ) پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئیں۔
سٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔
سٹیٹ بینک نے جاری سرکلر میں کہا سٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔ امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ سٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پراگرام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درآمدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری ردی گئی ہے۔