چیئرمین سینیٹ کی مراعات:ایم کیو ایم نے بل پر ووٹ نہیں دیا

کراچی:وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندر گاہ فیصل سبزواری کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل پر ووٹ نہیں دیا۔

 

انہوں  نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اسحاق ڈار کا جو صحافی کے ساتھ معاملہ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی گروپ کی سرمایہ کاری پر سابق وزیر خزانہ کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنا افسوس ناک ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ یواےای کےساتھ پورٹ کا معاہدہ ملکی معیشت کےساتھ کراچی پورٹ کےریونیومیں بھی اضافےکا سبب بنےگا۔

 

 

انہوں نے کہاکہ خالفین تنقید ضرورکریں لیکن اصلاح کےساتھ ہی ملکی حالات بہترہوں گے۔ دو نکات کی بنیاد پر پی آئی سی ٹی سے بات کی گئی۔ فروری میں قومی اسمبلی میں قانون منظور کرایا گیا۔ فروری میں قانون کے مطابق حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدے ہوا، جسے تحفظ حاصل ہے۔

 

 

سابق وفاقی وزیرنےجی ٹوجی معاہدے پرغیرسنجیدہ ٹویٹ کی ۔تنقید برائےاصلاح کی جائےتواچھا ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہماری برتھ پر 21 سال پرانی کرینزاورمشینیں موجود تھی۔ اب مزید 8 نئی کرینز ز اور مشینز سائوتھ ایشین پورٹ پر لگ گئی ہیں۔

ایم کیو ایمبلچیئرمینسینیٹ