آزمائے ہوئے سیاست دان ہی ملک کو آگے لے کر چلیں گے یا ڈبوئیں گے،ہماری پارٹی مڈل کلاس کو آگے لے کر آئے گی: چودھری سرور

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چودھری سرور کاکہنا ہے کہ آزمائے ہوئے سیاست دان ہی ملک کو آگے لے کر چلیں گے یا ڈبوئیں گے۔ہم کوشش کر رہے ہیں ہماری پارٹی ورکرز کو آگے لے کر آئے،ہماری پارٹی مڈل کلاس کو آگے لے کر آئے گی۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی آرگنائزیشن، پولیٹیکل پارٹی یا ملک ہو، کوئی ایک شخص آگے لے کر نہیں چل سکتا ہے۔ میرا ملکی سیاست میں آنے کا ایک خواب تھا کہ ایک ایسی سیاسی جماعت بنائی جائے جس میں میرٹ ہو،ایسی جماعت نہ ہو جس میں عہدے سفارش پر بانٹے جاتے ہوں،منیارٹی کمیونیٹیز کی پارٹی کے اندر ایگزیکٹو لیول پر شرکت یقینی بنائے جائے گی،ہماری پارٹی، کسانوں، مزدوروں، ٹرید یونین، یوتھ، خواتین اور منیارٹی پر مشتمل ہو گی، ہماری پارٹی ان سب کے حقوق کے لئے بھرپور جدو جہد کریں گے۔

 

 

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق نے کہامجھے یقین ہے یوتھ ونگ ہماری پارٹی کو آگے لے کر چلنے میں اہم کردار ادا کریں گے،چند حلقے یہ سمجھتے ہیں کہ الیکٹیبلز کی شمولیت بڑی بات ہوتی ہے۔

 

سرورسیاستق لیگنوجوان