پیرس:فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد سے زائدزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،جبکہ 7 کی حالت تشویشناک بتایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ گیس دھماکے سےمتعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ ایک عمارت کااگلاحصہ زمین بوس ہوگیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ملبے تلے مزید ممکنہ متاثرین کے خدشے کے پیش نظر ریسکیوکوششیں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں16افراد زخمی ہوگئے،جبکہ7کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والی عمارت میں ایک بین الاقوامی ڈیزائن سکول اور کیتھولک تعلیمی نظام کا ہیڈ کوارٹر تھا۔