شاہد خاقان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی سے بے یقینی ختم ہوگی:احسن اقبال

نارروال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،مدت پوری ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے، آئینی مدت پوری ہونے پر 60 سے90 دن میں نئے انتخابات ہوں گے۔

 

 

 

انہوں نے نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  نئے منصوبوں کی ترقی کا دار و مدار سیاسی استحکام پر ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام ن لیگ کو 2013 والا مینڈیٹ دیں گے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے بے یقینی کا خاتمہ ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، وہ پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتے، ہمارے مخلص ساتھی ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا حصہ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔

احسن اقبالسیاستنیوز