سمندری طوفان نے گجرات کے بعد کدھر کا رخ کرلیا؟

نئی دہلی: سمندری طوفان بپر جوائے گجرات کے بعد اگلی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ گجرات کے بعد بپر جوائےریاست راجستھان کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے سمندری طوفان بپرجوائے کا اگلا پڑاؤ راجستھان ہوگا۔ گزشتہ شب طوفان گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا اور تیز ہواؤں سے سیکڑوں کھمبے اور درخت گر گئے تھے۔ طوفان ڈیپ ڈپریشن میں بدل جائے گااور اس کا رخ راجستھان کے شمالی علاقے ہیں۔

 

راجستھان کے میونسپل اداروں، ہسپتالوں اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ سرکاری سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک مانیٹرنگ روم بھی بنایا گیا ہے۔

بپر جوائےریاستسمندری طوفانطوفانگجرات