لاہور:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافے کا رجحان رہا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 37 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 18 پیسے تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 295 روپے کا ہوگیا ہے۔