پورا ملک خطرے میں ہے،وفاق سے آپ حق مانگتے ہو وہ خود لاچار اور کنگال ہے:شاہد خاقان

حیدرآباد:سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ پچھلے دو سال میں ہر جماعت اقتدار میں رہی، کیا مسائل حل ہوگئے، نظام کی خرابی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ پورا ملک خطرے میں ہے۔

 

 

انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کے پاس خود کچھ نہیں، وہ سود ادا نہیں کر سکتا۔ اگلے سال سود مزید بڑھے گا کیونکہ مزید قرضہ لے لیا۔ آج ہم دفاعی اخراجات اضافی قرضہ لے کر ادا کر رہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ وفاق سے آپ حق مانگتے ہو وہ خود لاچار اور کنگال ہے،

 

پارلیمنٹیرین وہ واحد طبقہ ہے جن کا ٹیکس ریکارڈ پبلک دیکھ سکتی ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نظام کو نہیں بدلا تو ملک کے حالات درست نہیں ہوں گے، سب سے بڑا انتظامی افسر وفاق کا افسر ہے، انگریز کا نظام ہم نے دل سے لگایا ہے، 25 سال سے سیاستدان نیب کے قانون کو دل سے لگا کر بیٹھے ہیں کسی نے نیب سے پوچھا کس کا احتساب کیا۔ 99 فیصد قوانین حکومت اپنی سہولت کے لیے بناتی ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں الیکشن بھی مسائل کا حل نہ رہیں وہ آگے کیسے چلے گا۔ ہم نے صوبوں کو وسائل دے دیئے لیکن ذمہ داری نہیں دی، صوبے میں افسر کی تنخواہ وفاق سے دو تین گنا زیادہ ہے، 30 فیصد سے زائد پنجاب میں محکمہ خوراک میں کرپشن ہے، ہمارے سامنے ملک لوٹا جا رہا ہے لیکن ہم اور یہ نظام کچھ نہیں بولیں گے۔

ElectionnewsShahidKhaqanTAX