استحکام پاکستان پارٹی ٹوئٹر پر ” ٹاپ ٹرینڈ” کی فہرست میں آ گئی

 

لاہور: جہانگیر خان ترین کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد پارٹی کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی۔

 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صرف ایک روز میں استحکام پاکستان پارٹی کے لئے 25 ہزار سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔ اور تو اور جماعت کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سب سے پہلے نمبر پر بھی رہا۔

 

 

دوسری طرف جہانگیر ترین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹس نے 18 گھنٹے میں 1 لاکھ سے زائد لائکس اورایک لاکھ سے زائد کمنٹس کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔

 

 

جہانگیر ترین کے فیس بک پیج پر لگائی گئی پوسٹس کو 25 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور جہانگیر ترین کے فیس بک پیج کے فالورز کی تعداد بھی بڑھ کر 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔

 

 

 

انسٹاگرام پر بھی صرف ایک دن میں ایک ملین سے زائد بار جہانگر ترین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز کو دیکھا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹیانسٹاگرامٹوئٹرجہناگیر ترینفیس بک