ملک بھر میں کورونا وائرس کا 1 کیس رپورٹ، 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک

 

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ظاہر کی گئی۔

 

 

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 848 ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 1 فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

 

 

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 05 فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آبادقومی ادارہ صحتکوڈ 19کورونا