فرانس : پارک میں چاقو بردار نے 6 بچے زخمی کردیئے،3 کی حالت تشویش ناک

پیرس:فرانس کے شہر اینیسی میں چاقو بردار شخص نے 6 بچوں کو زخمی کردیا، تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 

 

اینیسی کے ایک پارک میں ایک چاقو بردار شخص نے 6 بچوں پر حملہ کردیا۔ وہ بچے پارک میں کھیلنے میں مشغول تھے۔ اس حملے میں تین بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 

 

اس معاملے میں پولیس تفتیش کررہی ہے تاہم تاحال یہ پتہ نہیں لگایاجاسکا اس شخص نے بچوں پر حملہ کیوں کیا تھا۔ بچوں کی عمریں 3 سال کے قریب بتائی جارہی ہیں۔پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

attackchildrenFranceknifenewsstabbing