میٹرو بس سٹیشن جلاؤ گھیراؤ کیس ،فیاض چوہان کی ضمانت میں 15 جون تک توسیع

لاہور: میٹرو بس سٹیشن جلائو گھیرائو کیس میں فیاض الحسن چوہان کی ضمانت میں 15 جون تک توسیع کردی گئی۔ اے ٹی سی عدالت میں سماعت ہوئی ۔

 

 

سماعت میں سابق وزیر فیاض الحسن چوہان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔

 

عدالت نے فیاض الحسن چوہان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 15 جون تک توسیع کردی ۔

breakingnewsfiazchohanNeoTVnews